لاہور(انٹرویو :قمر عباس نقوی )واسا ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر عبدالکریم نے روزنامہ ”مشرق“ کو انٹرویو میں کہا ہے کہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی انکی دہلیز تک فراہم کی جا رہی ہیں۔ شکایات کا ازالہ فی الفور کرنا ایجنسی کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ لاہوریوں کو ریلیف کی عدم فراہمی پر کسی کو افسر یا ملازم کو معاف نہیں کیا جا سکتا۔ یونیسیف کے تعاون سے پینے کے صاف پانی کی فراہمی پر 7کروڑ کے قریب فنڈز سے 40ہزار شہری مستفید ہوں گے۔ اولڈ کاہنہ سے صوئے آصل تک ڈیڑھ ارب کے پنجاب حکومت کے فنڈز سے 39ہزار سیور لائن کے منصوبے سے 50ہزار شہریوں کو ریلیف حاصل ہو گا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ایم ڈی واسا کی سربراہی میں محکمہ کی بہتری کے ساتھ ساتھ لاہوریوں کو بنیادی سہولیات نکا سی اور فراہمی آب کو بھی مزید بہتر کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کی شکایات کو فی الفور حل کرنے کی خاطر ڈیجیٹل شکایت سیل مکمل طور پر آپریشنل ہیں۔ حالیہ مون سون کی بارشوں میں گزشتہ سال 600 سے 700 ملی میٹر تک ریکارڈ کی گئی تھیں۔ حالیہ سیزن میں 1100 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس دوران شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کیا گیا۔ ایم ڈی واسا اور میرے سمیت تمام افسران اور فیلڈ سٹاف دن رات فیلڈ میں موجود رہا اور پوش علاقوں اور نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کے عمل کو فی الفور مکمل کیا گیا ہے۔ میں نے بطور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر آپریشن کا چارج دسمبر 2022میں سنبھالتے ہی شہریوں کے ریلیف کی خاطر عملی اقدامات اٹھاتے ہوئے اصلاحات کیں اور انتظامی امور میں بہتری لانے کی خاطر ایم ڈی واسا کی سربراہی میں اقدامات اٹھائے تاکہ محکمے کی بہتری کے ساتھ ساتھ شہریوں کو ریلیف کی فراہمی انکی دہلیز تک دی جاسکے۔ اسکے علاوہ نکاسی اور فراہمی آب کے مزید منصوبہ جات پر کام کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا ترجیحات ہیں، اس میں کسی قسم کی سستی اور کوتاہی برداشت نہیں کی جاسکتی۔ جاری ترقیاتی منصوبہ جات کی تکمیل کی خاطر تمام زمہ دران کو منصوبہ جات کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں تاکہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کی مصوبہ جات سے جلد از جلد فائدہ پہنچایا جا سکے۔ عوامی شکایات میں سست کرنے والے افسران و ملازمین کی سرزنش کی جارہی ہے اور شہریوں کو سہولیات پہنچانے والے افسران و ملازمین کو شاباش دی جاتی ہے۔ ایجنسی کا مقصد ہی شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فی الفور فراہمی ہے ۔
سستی، کوتاہی ناقابل برداشت، شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اوّلین ترجیح ہے:ڈی ایم ڈی واسا
















