ڈالر،چینی کی ایک اور دھواں دھار اننگز،331اور230پر ناٹ آ ﺅٹ

کراچی،لاہور(بیورورپورٹ،کامرس رپورٹر)ڈالر،چینی کی ایک اور دھواں دھار اننگز،331اور230پر ناٹ آ ﺅٹ،سونا سستا ہوگیا،کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز ڈالر نے اوپن مارکیٹ میں اونچی چھلانگ لگائی اور3 روپے اضافے کےساتھ 331 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 18 پیسے اضافے کےساتھ 305 روپے 74 پیسے کی سطح پر بند ہواجبکہ سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی ،آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 700 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ39100روپے کا ہوگیا ۔

ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںگزشتہ ہفتے کے برعکس تیزی کا رجحان رہا اور 419 پوائنٹس تیزی کےساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 45732 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

دوسری جانب کئی شہروں میں ڈبل سنچری کے بعد بھی چینی کی قیمتوں میں اضافہ نہ رکا،کوئٹہ220اور چمن میں نرخ230روپے کلو پر جاپہنچے،لاہور سمیت متعدد شہروں میں چھوٹی دکانوں اور بازاروں سے چینی غائب ہو گئی۔

ادھر وزارت فوڈ سکیورٹی حکام نے چینی کی ذخیرہ اندوزی وسمگلنگ کو قیمت میں اضافے کی بنیادی وجہ قرار دےدیا،حکام نے کہا ملک میں چینی کا کوئی بحران نہیں، قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار شوگر مافیا ہے جس نے چینی کے مناسب ذخائر ہونے کے باوجود مصنوعی مہنگائی کردی۔

،مزید برآںفیڈرل بیورو آف ریونیو نے شریف خاندان، جہانگیر ترین اور ذکا اشرف سمیت 38شوگرملوں کی مانیٹرنگ شروع کر دی،ایف بی آر نے چینی کی سیلز و سٹاک کا ریکارڈ مرتب کرنے کےلئے مانیٹرنگ ٹیمیں تعینات کر دیں۔