پاک سعودیہ انسداد دہشتگردی مشق البطار 1 اختتام پذیر

راولپنڈی(بیورورپورٹ)پاک سعودیہ انسداد دہشتگردی مشق البطار 1 اختتام پذیر ہوگئی۔

اختتامی تقریب چیراٹ میں ہوئی،آئی ایس پی آر کے مطابق 2 ہفتے کی طویل مشق میں دونوں برادر ممالک کی سپیشل فورسز کے دستوں نے شرکت کی،سعودی سفیر نواف سعید المالکی اور اعلیٰ عسکری قیادت نے آخری دن مشق کا مشاہدہ کیا۔

مشق کے دوران کامبیٹ ایوی ایشن نے پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا،مشترکہ مشق کا اختتام فلائی پاسٹ کے ساتھ ہوا۔