ملازمہ تشدد کیس،سومیاعاصم کی درخواست ضمانت منظور

اسلام آباد(بیورورپورٹ)کمسن بچی رضوانہ تشدد کیس میں ملزمہ سومیا عاصم کی درخواست ضمانت منظور کرلی گئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں رضوانہ تشدد کیس میں ملزمہ سومیاعاصم کی درخواست ضمانت پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج ہارون کی عدالت میں ہوئی،وکیل صفائی غلام دستگیر نے تصاویر عدالت میں دکھاتے ہوئے کہا سومیا عاصم کے ہمراہ رضوانہ کو تصاویر میں دیکھا جاسکتاہے، رضوانہ ملزمہ کی فیملی کےساتھ شمالی علاقہ جات گھومنے بھی گئی، رضوانہ کے پرانے زخم تصاویر میں موجود ہیں۔

مدعی وکیل فیصل جٹ نے ملزمہ سومیاعاصم کی درخواست ضمانت کی مخالفت کی،بعدازاںعدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے سومیاعاصم کی درخواست ضمانت ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے رہائی کاحکم دےدیا۔