قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (مشرق نیوز) قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے جس کی صدارت نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کریں گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں 136 ارب روپے کے منصوبوں کی منظوری دئیے جانے کا امکان ہے۔

اجلاس میں صحت عامہ اور گورننس کے منصوبوں کیلئے رقوم جاری کرنے پر غور ہو گا، فزیکل پلاننگ، ہاو¿سنگ کے منصوبے اور وفاقی گورننس کی بہتری کے منصوبے بھی شامل ہوں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ متعلقہ محکموں اور اداروں کی جانب سے فنڈز کی ڈیمانڈ کا جائزہ لیا جائیگا، منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کرنے کا مرحلہ تاخیر کا شکار رہا ہے۔ فنڈز کی منظوری کے ساتھ ہی منصوبوں پر کام کی تکمیل کی ڈیڈ لائن بھی جاری ہونے کا امکان ہے۔