لاہور(ایم این پی)بنگلہ دیش نے ایشیا کپ میں افغانستان کو89رنز سے ہرادیا۔
قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،نجم الحسن شانتو اور مہدی حسن میراز کی سنچریوں کی بدولت بنگالوں نے افغانستان کو 335 رنز کا بڑا ہدف دیا۔
ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی پوری ٹیم 44.3 اوورز میں 245رنزپر ڈھیر ہوگئی،افغانستان کی طرف سے گلبدین نائب اور مجیب الرحمن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی،بنگلہ دیش کے مہدی حسن میراز میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
ایشیا کپ،بنگلہ دیش نے افغانستان کو89رنز سے ہرادیا


















