بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر اور نائب صدر پیر کوپاکستان آئیں گے


لاہور (ایم این پی) بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر اور نائب صدر پیر کوپاکستان آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق روجر بینی اورراجیو شکلا واہگہ بارڈر کے راستے دوپہر 2بجے لاہور پہنچیں گے، دونوں عہدےدار 5 ستمبر کو شیڈول افغانستان ،سری لنکا کا میچ دیکھےں گے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے دونوں عہدیدار چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف سے ملاقات کریں گے،ایشیا کپ میں شریک ٹیموں کے اعزار میں گورنر ہاوس میں منعقدہ خصوصی تقریب میںبھی شرکت کریں گے۔