لاہور،اسلام آباد ،راولپنڈی، کراچی، پشاور،سیالکوٹ،گجرات ،ملتان، گوجرانوالا، جھنگ، جہلم، جہانیاں، شکر گڑھ(اپنے نمائندے سے،بیورورپورٹ،نمائندگان)جماعت اسلامی کی کال پر بجلی کے بھاری بلوں کےخلاف کراچی اور لاہور سمیت کئی شہروں میں شٹر ڈاو¿ن ہڑتال رہی،بجلی کے بھاری بلوں کےخلاف جماعت اسلامی کی کال پر ملک گیر ہڑتال دیکھنے میں آئی، کراچی، حیدرآباد، لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں بڑے بازار اور تجارتی مراکز بند رہے،راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور ملتان سمیت کئی شہروں میں جزوی ہڑتال رہی، کراچی میں صدر، بولٹن مارکیٹ اور اس سے ملحقہ تمام تھوک بازار بند رہے، اس کے علاوہ بھی شہر کی چھوٹی بڑی تمام مارکیٹیں بند رہیں،حیدرآباد ، میرپور خاص، سکھراورلاڑکانہ میں بھی تمام بڑے بازار بند رہے، ملک کے مختلف شہروں میں ہڑتال کے دوران بجلی کے بلوں کیخلاف مظاہرے بھی ہوئے،مختلف شہروں میں وکلا ءنے بھی عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا،فیصل آباد میں بھی بجلی کے بھاری بلوں کےخلاف احتجاج کیا گیا، مظاہرین ہاتھوں میں بجلی کے بل اور گلے میں میٹر لٹکائے سڑک پر آ گئے،ملتان، گوجرانوالا، سیالکوٹ، جھنگ، جہلم، جہانیاں، شکر گڑھ سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں دکانوں پر تالے اور بازار بند رہے،چمن، پشین، قلعہ سیف اللہ، ڑوب، لورالائی، زیارت، ہرنائی سمیت بلوچستان میں بھی شٹرڈاو¿ن ہڑتال رہی اور عوام بھاری بلوں کے خلاف سراپا احتجاج رہے،سڑکوں پر ٹرانسپورٹ اور بسیں بھی معمول سے کم نظر آئیں،پٹرول پمپ بھی بند رہیں،راولپنڈی میں بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کےخلاف خواجہ سراو¿ں نے بھی احتجاج کیا،خواجہ سراو¿ں نے آئیسکو کے دفتر کا گھیراو¿ کر لیا، بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر حکومت کےخلاف نعرے بازی کی، خواجہ سراو¿ں نے حکومت سے پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ادھر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لاہور میں مال روڈ مسجد شہداءپر احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاملک میں بجلی کا بل ہے یا موت کا پروانہ ہے، ہمیں حکمرانوں نے آئی ایم ایف کے ہاتھوں فروخت کیا ہے، ایک گھر کا بل 40 ہزار آیا جس میں ہزاروں روپے ٹیکس لگا ہے، ہمارے بچے رات کو بھوکے سوئیں، ظلم کا یہ نظام نہیں چلے گا،انہوں نے کہا یہ بجلی کا بل ہے یا موت کا پروانہ ہے، یہ بجلی کا بل ہے یا عالمی دہشت گردی ہے ، ہم اس بدمعاشی کو اس عالمی دہشت گردی کو نہیں مانتے، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لینا پڑے گا،امیر جماعت اسلامی نے کہا وزیراعظم انوار الحق کہتا ہے مہنگائی زیادہ نہیں ہے، یہ پاکستان کا وزیراعظم ہے یا آئی ایم ایف کا وزیراعظم ہے ، بجلی ،پٹرول میں اضافے کے یہ سب فیصلے پی ڈی ایم کے ہیں، یہ آئی ایم ایف کی غلامی ہے، مگر عوام ان کی غلامی نہیں کریں گے، یہ کہتے ہیں کہ آئی ایم ایف سے قرضہ لیا ہے، جن لوگوں نے قرضہ لیا ہے ان کے اکاو¿نٹس موجود ہیں ان سے وصول کیا جائے،سراج الحق نے کہا عوام کےساتھ حکومت دھوکہ کررہی ہے، حکومت کہتی ہے آئی پی پیز باہر کی کمپنیاں نہیں ہیں، آئی پی پیز سے مسلم لیگ ، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی نے معاہدہ کیا، انہوں نے عوام پر ظلم کیا،انہوں نے مزید کہا آج 12 بجے تک حکومت نے قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا تو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، سیاست ، رنگ اور نسل سے بالاتر ہوکر اللہ کو حاضر ناظر کرکے آپ کی خاطر جینے اور مرنے کا اعلان کرتا ہوں، اسلام اور پاکستان زندہ بادمزید برآںصدر،مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کاشف چودھری کے پہیہ جام شٹر ڈاون کے دوران ملک بھر میں تاجروں سے لمحہ بہ لمحہ رابطے میں رہے اور تاجر برادری کو زبردست خراج تحسین اور ان کے جوش و جذبے کو سلام پیش کیا ،صدر،مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کاشف چودھری نے تاجروں رہنماﺅں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کامیاب شٹر ڈاﺅن نے حکمرانوں اور نا اہلوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں ،نااہلوں ،نا لائقوں اور عوام کا مذاق اڑانے والوں کا محاسبہ کریں گے،نگران شٹر ڈاﺅن سے حیران و پریشان ہیں جبکہ پہیہ جام کو ناکام بنانے والوں کی سب تدبیریں الٹ گئیں،حکمرانوں نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو آئندہ کا لائحہ عمل حکمران برداشت نہیں کر سکیں گے، کاشف چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہاتاجروں نے ہمیشہ مرکزی تنظیم تاجران کی کال پر لبیک کہا ،تاجر متحداور پر امن ہیں اور پر امن پہیہ جام میں پورے ملک میں ایک گملہ تک نہیں ٹوٹا،تاجروں میں تفرقہ پیدا کرنے والوں اور پھوٹ ڈالنے والوں کو منہ کی کھانی پڑی ہے، شہر اقتدار سمیت صوبائی دارالحکومتوں لاہور،کراچی،کوئٹہ،پشاوربشمول مظفر آباد اور گلگت بلتستان میں تاجروں نے مکمل شٹر ڈاون کیا جبکہ بڑے شہروں سمیت گاﺅں،دیہاتوں اور قصبوں میں بھی تاجروں کااتحاد دیدنی رہا،انہوں نے کہا نا اہلوں ،نا لائقوں اور عوام کا مذاق اڑانے والوں کا محاسبہ کریں گے اور عوام کے حقوق پر کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے،مہنگائی ، پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافہ کےخلاف کامیاب شٹر ڈاﺅن نے حکمرانوں کے ہوش اڑا دئیے اور ان کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں،وفاق اور صوبوں میں نگرانی کرنے والے نگرانوں کے آبائی علاقوں میں بھی تاجر وں نے شٹر ڈاﺅن کرکے اظہار نفرت کیاجس سے نگران حیران و پریشان ہیں اور کامیاب پہیہ جام کو ناکام بنانے والوں کی سب تدبیریں الٹ گئیں ہیں،کاشف چودھری نے کہا وفاقی دارالحکومت میں تمام چھوٹی بڑی مارکیٹیں مکمل بندرہیں جبکہ پنجاب کے شہرلاہور، گوجرانوالہ ، جہلم ، کھاریاں،گجرات ، وزیر آباد ، فیصل آباد بھی بندرہا،سیالکوٹ،منڈی,بہاوالدین،شیخوپورہ،قصور،پتوکی،پاک پتن،اٹک کے تاجروں نے بھی نا لائقوں سے اظہار نفرت کیا ،چیچہ وطنی ، بھکر ، لیہ ، راجن پور ، ملتان، صادق آباد ، رحیم یار خان میں بھی پہیہ جام کرکے تاجروں اور عوام نے اپنا ردعمل دیا ،میانوالی ،سیالکوٹ ، جنیوت ، جھنگ ، ساہیوال ، اوکاڑہ،چشتیاں میں بھی شٹر ڈاﺅن کیا گیا،خیبر پختونخوا کے شہروں پشاور، مردان ، نوشہرہ ، اٹک ، ڈیرہ اسماعیل خان ، مالاکنڈ،سوات میں بھی پہیہ جام رہا جبکہ فاٹا اور پاٹا کے غیور تاجروں نے بھی مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے شانہ بشانہ شٹر ڈاون کیا،سندھ میں کراچی ، حیدر آباد ، نواب شاہ ، سکھر ، لاڑکانہ ، شداد پور، خیر پور ، میر پور خاص، جیکب آبادمیں بھی شٹر ڈاﺅن رہا ، بلوچستان میں کوئٹہ،چمن،ڑوب،قلعہ سیف اللہ، پیشن ، قلعہ عببد اللہ ، گوادر میں بھی تاجر وں نے حکمرانوں پر عدم اعتماد کیاآزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تاجر سراپا احتجاج رہے اور مکمل شٹر ڈاﺅن کیا گیا،کاشف چودھری نے کہا بجلی کی قیمتوں میں اضافہ تک شٹر ڈاﺅن جاری رہے گا کیونکہ حکمران اشرافیہ ، مراعات یافتہ طبقے اور بیوروکریسی کو دی جانی والی سہولیات ختم کرنے کو تیار نہیں،ہم چاہتے ہیں کہ وسیع تر عوامی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے بجلی کے بلوںمیں اضافہ کو فوری واپس لیا جائے اور پٹرولیم مصنوعات کو بھی پرانی قیمتوں پر بحال کیا جائے ،ہم بجلی بلوں میں مکمل کمی چاہتے ہیں اور بلوں کی اقساط نہیں مانتے ،حکومت بجلی لائن لاسز کو کنٹرول کرنے اور بوسیدہ ترسیلی نظام میں اصلاحات لائے جبکہ 34کروڑ مفت بجلی یونٹس کی فراہمی کو ختم کیا جائے،انہوںنے کہا تاجر پر امن ہیں اور مذاق اڑانے والوں کے منہ پر شٹر ڈاﺅن کو کامیاب بنا کرتماچہ مارا ہے،قوم اپنا حق لیکر رہے گی اور یہ جدوجہدجاری رہے گی،حکمرانوں نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو آئندہ کا لائحہ عمل حکمران برداشت نہیں کر سکیں گے،بعد ازاں صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کاشف چودھری نے جڑواں شہروں سمیت ملحقہ علاقوں کے طوفانی دورے کیے اور تاجروں رہنماﺅں سے ملاقاتیں کیں اور کامیاب شٹر ڈاﺅن پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر تاجروں نے تاجروں اور عوامی حقوق کی ترجمانی کرنے پر کاشف چودھری کا شکریہ ادا کیا جبکہ ملک بھر کے تاجروں رہنماﺅں سے کاشف چوہدری مسلسل رابطے میں رہے اور لمحہ بہ لمحہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے رہے علاوہ ازیں ایف پی سی سی آئی کے صدر عرفان اقبال شیخ نے کہا حکومت دیوار پر لکھے کو پڑھنے میں ناکام ہورہی ہے، دوبارہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے مہنگائی کی ایک نئی لہر کو جنم دینے کی بنیاد رکھ دی ہے جس کے نتیجے میں ملک کی ایکسپورٹ بری طرح سے متاثر ہوگی، سب سے خوفناک بات یہ ہے پٹرولیم لیوی بڑھ کر 60 روپے لٹر ہوچکی ہے، ہمیں معاشی بحران سے نکلنے کیلئے آو¿ٹ آف دا باکس حل ڈھونڈنے ہوں گے۔
قیامت خیز مہنگائی،ظالمانہ بل، ملک گیر شٹر ڈاﺅن

















