ایشیا کپ ،شاہینوں نے نیپال کو238رنزسے پچھاڑ دیا

ملتان(ایم این پی)ایشیا کپ میں شاہینوں کافاتحانہ آغاز،نیپال کو238رنزسے پچھاڑ دیا۔

ملتان میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میںکپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور قومی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 342 رنز بنائے،کپتان بابر اعظم اور مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد کی ریکارڈ پارٹنر شپ نے بڑے ہدف میں اہم کردار ادا کیا۔

بابر اعظم نے 131 گیندوں پر 151 رنز کی شاندار اننگ کھیلی، افتخار احمد نے 71 گیندوں پر 11 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 109 رنز بنائے اور کیرئیر کی پہلی سنچری جڑی۔

ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم 104رنز پر ڈھیر ہوگئی،کوئی بھی بیٹر وکٹ پر نہ ٹھہر سکا،شاداب خان 4 ،شاہین شاہ آفریدی ،حارث روف نے 2 ،2 کھلاڑیوں کاشکار کیا۔