جڑانوالہ واقعہ میں بھارت ملوث ،مسیحی برادری سے معافی کے طلبگار ہیں،طاہر اشرفی

سرگودھا (بیورورپورٹ) چیئرمین پاکستان علما کونسل طاہر اشرفی نے کہا ہے جڑانوالہ واقعہ میں بھارت براہ راست ملوث ہے۔

سرگودھا میں صحافیوں سے کرتے ہوئے کہا طاہر اشرفی نے کہاجڑانوالہ واقعہ پر مسیحی برادری سے شرمندہ و معافی کے طلب گار ہیں، کوئی مذہب تشدد کی اجازت نہیں دیتا۔

چیئرمین پاکستان علما کونسل نے کہا دشمن سرگودھا سے فسادات کا آغاز چاہتا تھا،ڈویژنل وضلعی انتظامیہ‘علمااور مسیحی اکابرین نے ناکام بنا دیا، حکومت اور پاک فوج نے طے کیا آئندہ اپنے وسائل پر اکتفا کریں گے اور کسی سے بھیک نہیں مانگیں گے۔