سی بی ڈی پنجاب کی لاہور گلوبل ولیج کیلئے انویسٹرزکانفرنس ،نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی بھی شرکت

لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی لاہور گلوبل ولیج کیلئے ممکنہ خریداروں کو راغب کرنے کے مقصد سے انویسٹرز کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پی سی بی ڈی ڈی اے نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے ساتھ سب سے زیادہ منتظر ترین لاہور گلوبل ولیج (ایل جی وی) منصوبے کیلئے ایک اہم شراکت داری کی ہے۔ یہ منصوبہ پہلے ایل ڈی اے واک اینڈ شاپ ایرینا کے نام سے جانا جاتا تھا۔پی سی بی ڈی ڈی اے، جسے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب (سی بی ڈی پنجاب) بھی کہا جاتا ہے، کو اس شاندار منصوبے کی مارکیٹنگ اور سیلز کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ کانفرنس میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان، صوبائی وزیر برائے اطلاعات پنجاب، عامر میر، سیکرٹری فنانس پنجاب مجاہد شیردل، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور،کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا، سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین، سی او او سی بی ڈی پنجاب بریگیڈیئر (ر) منصور جنجوعہ، سی بی ڈی پنجاب، ایل ڈی اے کے افسران، حکومتی معززین، اور کاروباری برادری سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ لاہور گلوبل ولیج کو کاروباری برادری کی طرف سے کافی پذیرائی ملی ہے۔ خواتین انٹرپرنیورز نے بھی اس منصوبے میں گھری دلچسپی کااظہار کیا ہے جو کہ پنجاب کی ترقی کیلئے خوش آئین ثابت ہوگا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے کہا کہ لاہور گلوبل ولیج پنجاب اور خصو صاً شہر کی ترقی کے عزم کی مثال ہے۔ یہ منصوبہ نہ صرف لاہور کی رونق بڑھائے گا بلکہ معاشی ترقی کو بھی فروغ دیگا۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اس منصوبے کو بین الاقوامی طرز پر بنایا گیا ہے اور اس میں کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا۔لاہور گلوبل ولیج لاہور کی ترقی کے ایک روشن باب کا آغاز ہے۔ کمشنر لاہور اور ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ایل ڈی اے اور سی بی ڈی پنجاب کے ساتھ شراکت داری سے لاہور کی ترقی کا نیا سفر شروع ہوا ہے۔ لاہور گلوبل ولیج ہمارے مشترکہ وژن کا ثبوت ہے۔ سی بی ڈی پنجاب کے سی ای او عمران امین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد لاہور کو ایک ایسی جگہ دینا ہے جوتفریح، ثقافت اور تجارت کو ہم آہنگ کرے۔ لاہور گلوبل ولیج میں موجود ریٹیل اسپیسز، کاروباری افراد اور کاروبار کیلئے فروغ پزیر مرکز بننے کیلئے مکمل منصوبہ ہے۔ ایل جی وی جوہر ٹاو¿ن، لاہور میں 130کنال کے رقبے پر واقع ہے، جہاں 620 مربع فٹ سے لیکر 6000 مربع فٹ تک کی دوکانیں موجودہیں۔ یہ منصوبہ جدید ترین فن تعمیر کے ساتھ تفریحی سرگرمیوں اور عالمی معیار کی سہولیات کا حا مل ہے۔ لاہور گلوبل ولیج اپنے جدید ڈیزائن کے ساتھ انفرادیت رکھتا ہے، جس میں مغل، چا ئینیز، امریکن، اطالوی اور ہسپانوی طرز تعمیر کے پانچ پویلین موجود ہیں۔ ایل جی وی میں لاتعدا فوائد کے ساتھ لاہور کا سب سے زیادہ منتظر سماجی مقام بننے کیلئے تمام متحرک خصوصیات موجود ہیں۔ایل جی وی میں ہر عمر کے فرد کیلئے کچھ نا کچھ موجود ہے۔ یہ منصوبہ صوبائی دارالحکومت لاہور کے رہائشیوں کو ایک ایسی جگہ فراہم کرےگا جہاں وہ اپنے خاندان اور دوست احباب کے ساتھ مختلف سرگرمیوں میں شامل ہو سکیں گے۔ لاہور گلوبل ولیج میں خصوصیات میں ایک ایمفی تھیٹر، واٹر چینلز، ابچوں کا پارک، ایک میوزک کیوسک، گرافٹی وال، ایک منی ٹرین ٹریک، اور کھانے کی دکانیں شامل ہیں۔ لاہور گلوبل ولیج (ایل جی وی) لاہور کے تفریحی اور تجارتی منظر نامے کا ایک نیا باب ہے۔ سی بی ڈی پنجاب اورایل ڈی اے کے درمیان شراکت داری اس عزم کی نشاندہی کرتی ہے جو ثقافتی تنوع کو جدید تفریح کے ساتھ ملاکر، اقتصادی ترقی کو فروغ دے گی۔