قصور ،اوکاڑہ(مہر حسن حسین،شہروز علی) قصور بھر میںپاک وہند کے معروف صوفی بزرگ حضرت بابا بلھے شاہ رحمة اللہ علیہ کے 266ویں سالانہ عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات کا آغازہو چکا ہے ڈی پی او قصور اور ڈپٹی کمشنر قصور نے مزار اقدس کو غسل دیگر تقریب کا افتتاح کیا جبکہ نگران وزیر اعلیٰ نے بھی حضرت بابابلھے شاہ کے مزار پر حاضری دی اس موقع پرچیف سیکرٹری۔سیکرٹری اوقاف، کمشنر لاہور، آر پی او، ڈپٹی کمشنر قصور۔ معروف آرکیٹیکٹ نیئر علی دادا اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔آج سے قصور بھر میںپاک وہند کے معروف صوفی بزرگ حضرت بابا بلھے شاہ رحمة اللہ علیہ کے 266ویں سالانہ عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات کا آغازہو چکا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی اور ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے عرس مبارک کی تقریب کا افتتاح مزار اقدس کو غسل دیکر کیا۔ مزار حضرت بابا بلھے شاہ کو کئی من عر ق گلاب سے غسل دیا گیا جبکہ صندل و دیگر عطریات سے معطر کیا گیا۔ملک و قوم کی ترقی و سلامتی،قدرتی آفات و بیماریوں سے بچا¶ کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے دربار شریف پر کئے گئے انتظامات کا بھی جائزہ لیا ۔ عرس پر آنیوالے زائرین کیلئے تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ بابا بلھے شاہ ؒ جیسی ہستیوں کے در پہ حاضری نصیب کی بات ہے۔ بابا بلھے شاہؒ سے مسلمانوں کے ساتھ ساتھ دوسرے مذاہب کے لوگ بھی عقیدت رکھتے ہیں۔ اولیا ءکا فیضان ہے کہ پاکستان میں سانس لے رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی نے مزید کہا کہ اولیا ءاللہ کے مزارات سے روحانی و قلبی سکون ملتا ہے۔ بابا بلھے شاہ ؒ نے رنگ و نسل سے بالا تر ہو کر رواداری، اخوت اور انسان دوستی کا پیغام دیا ہے جبکہ صوفی بزرگ حضرت بابا بلھے شاہ ؒ کے 266 ویں عرس مبارک کے موقع پرنگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی قصور آمد،وزیر اعلی محسن نقوی نے مزار حضرت بابا بلھے شاہؒ پر حاضری دی اور مزار پر چادرپوشی کی، پھول رکھے۔وزیر اعلی محسن نقوی نے فاتحہ خوانی کی اور ملک و قوم کی سلامتی اور ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی،نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے حضرت بابا بلھے شاہ ؒ کے مزارکے توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھاتوسیعی منصوبہ کے تحت مزار کی تزئین و آرائش کی جائے گی وضو خانہ، لنگر خانہ، پارکنگ، لائبریری، کانفرنس روم بنایا جائے گا۔نگران وزیر اعلیٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت بابا بلھے شاہؒ کی تعلیمات ہمارے لئے روشن باب ہیں -حضرت بابا بلھے شاہ ؒ نے امن و آشتی اور انسانیت کی عظمت کا درس دیا۔آج ہمیں امن، رواداری اور برداشت کے راستے پر چلنے کی ضرورت ہے۔ حضرت بابا بلھے شاہ ؒ نے رنگ و نسل سے بالا تر ہو کر رواداری، اخوت اور انسان دوستی کا پیغام دیا ہے۔ اس موقع پرچیف سیکرٹری۔سیکرٹری اوقاف، کمشنر لاہور، آر پی او، ڈپٹی کمشنر قصور۔ معروف آرکیٹیکٹ نیئر علی دادا اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد موجود تھی،قبل ازیں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کا دریائے ستلج کے مقام اٹاری کا دورہ، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے اٹاری کے مقام پر قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اس موقع پر چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب ریسکیو 1122 ڈاکٹررضوان نصیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے فلڈ ریلیف کیمپ میں قائم پاک آرمی کے مدد گار کاونٹر،ہیلتھ کاو¿نٹر، لائیو سٹاک کاو¿نٹر اور ریسکیو کاو¿نٹر کا معائنہ کیا کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے ریسکیو آپریشن،لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے، فلڈ ریلیف کیمپ میں قائم خیمہ بستی اور سیلاب متاثرین کو فراہم کئے جانے والے کھانے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے فلڈ ریلیف کیمپ میں قائم خیمہ بستی میں مقیم سیلاب متاثرین سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق دریافت کی اور اس پراپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے سیلاب متاثرین کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کو بہترین انتظامات کرنے پر شاباش دی۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل دیپالپور میں دریائے ستلج سے ملحقہ 107گاوں زیر آب آئے ہیں جن میں سے 79ﺅں ایسے ہیں جو پوری طرح زیر آب آچکے ہیں اور 86ہزار سے زائد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ خیمہ بستی میں 200سے زائد مردو خواتین اور بچے موجود ہیں جبکہ 40موٹر بوٹ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے استعمال کی جا رہی ہیں۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی ہر سطح پر مدد کی جائے گی اور پنجاب حکومت مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ ضلعی انتظامیہ ،ریسکیو 1122پاک آرمی اور تمام متعلقہ ادارے جس جاں فشانی سے سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں لگے ہوئے ہیں وہ لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ ابھی تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی سیلاب متاثرین کے مال مویشیوں کا کوئی نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیمہ بستی میں مقیم سیلاب متاثرین کی دیکھ بھال اور بہترین سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے انہیں بہترین سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو کھانا اور علاج معالجہ بھی مہیا کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر اہل علاقہ اور صحافیو ں نے وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ بعد ازاں سید محسن نقوی نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والے ریسکیو 1122کے جوانوں سے فرداََ فرداََ ملاقات بھی کی۔ سید محسن نقوی نے دریائے ستلج کے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے کئے جانے والے آپریشن میں حصہ لینے والے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چوہدری ظفر اقبال اور ان کی پوری ٹیم کو شاباش دی۔
پنجاب حکومت مشکل گھڑی میں سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی:محسن نقوی
















