اسلام آباد(بیورورپورٹ)ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی سے متعلق اعداد و شمار جاری کردئیے،رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.5فیصد اضافہ ہوا، یوں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 25اعشاریہ 34فیصد تک پہنچ گئی،ادارہ شماریات کے مطابق ہفتے کے دوران 22اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 12کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 17کی قیمتیں مستحکم رہیں،رپورٹ کے مطابق ہفتے کے دوران پیاز فی کلو 16روپے مہنگی ہوئی، دال ماش 8روپے، دال مونگ 2روپے اور دال مسور کی قیمت میں 10روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،ادارہ شماریات کے مطابق انرجی سیور بلب 14واٹ 6روپے، چینی 6روپے، لہسن 10روپے کلو جبکہ انڈے 7روپے فی درجن مہنگے ہوئے،رپورٹ کے مطابق چھوٹا گوشت فی کلو 4 روپے، ہڈی والا گوشت 2 روپے فی کلو مہنگا ہوا ہے،ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے ٹماٹر فی کلو 27 روپے، زندہ مرغی 23روپے کلو جبکہ کیلے فی درجن 2 روپے سستے ہوئے ہیں،رپورٹ کے مطابق 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 7روپے، سرسوں کا تیل، ویجیٹبل گھی اور برانڈڈ کوکنگ آئل کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
ملک میں بدستور مہنگائی کا طوفان، شرح 25.34 فیصد ریکارڈ
















