لاہور(خبر نگار)بھارتی جارحیت سے تباہی، دریائے ستلج بپھر گیا،درجنوں دیہات زیر آب،متعدد حفاظتی بند ٹوٹنے سے ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے،80 سے زائد دیہات کے زمینی راستے منقطع ہوگئے۔
بورے والا کے متاثرہ علاقوں میں قائم فلڈ ریلیف کیمپس میں سہولیات ناپید ہیں اور سیلاب سے بے گھر ہونےوالے افراد پریشانی کا شکار ہیں،ادھر قبولہ کے علاقے میں نورارتھ بند پر نوجوان سیلابی ریلے میں بہہ گیا۔
بہاولنگر میں کھانے پینے کی اشیا ناپید ہوگئیں،بہاولنگر ضلع میں ہیڈ سلیمانکی پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، متعدد عارضی حفاظتی بند و سڑکیں ٹوٹ گئیں،درجنوں آبادیاں سیلاب کی لپیٹ میں آنے سے چاروں طرف پانی ہی پانی نظر آ رہا ہے،ہزاروں ایکڑ فصلیں و املاک تباہ ہو گئیں،متاثرین کی بڑی تعداد کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہے،محکمہ تعلیم نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں چھٹیاں غیر معینہ مدت تک بڑھا دیں۔
بھارتی جارحیت سے تباہی، دریائے ستلج بپھر گیا،درجنوں دیہات زیر آب
















