لاہور (کرائم رپورٹر) ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ پر قابو پانے کیلئے بڑا قدم اٹھالیا، انٹی گریٹیڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم کو محکمہ پاسپورٹ اور نادرا سے منسلک کردیا گیا،اب کسی بھی مشکوک، مطلوب یا اشتہاری شخص کیلئے باہر بھاگنا آسان نہیں رہیگا۔فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے انسانی سمگلنگ پر قابو پانے کیلئے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے انٹی گریٹیڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم محکمہ پاسپورٹ اور نادرا سے منسلک کردیا۔رپورٹ کے مطابق آئی بی ایم ایس میں 22کروڑ سے زائد مسافروں کا ریکارڈ محفوظ ہے، اس اقدام کے ذریعے مشکوک، مطلوب یا اشتہاری افراد کو بیرون ملک جانے سے روکا جاسکے گا۔ ایف آئی اے نے 34 بارڈر کراسنگ پوائنٹس پر 3مراحل میں چیکنگ کا نظام بھی قائم کردیا۔ وفاقی ادارے نے ایک سال کے دوران شک کی بنیاد پر 19ہزار 55افراد کو سفر کرنے سے روکا۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ 388مسافروں کو جعلی اور غیر قانونی دستاویزات پر آف لوڈ کیا گیا، غیرقانونی طور پر بارڈر کراس کرنیوالے 968 افراد کو بھی پکڑا گیا۔
ملزموں کافرار روکنے کیلئے انٹی گریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم محکمہ پاسپورٹ ،نادرا سے منسلک

















