لاہور(خبر نگار،کرائم رپورٹر،ایجوکیشن رپورٹر)نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں اجلاس ہوا۔
محسن نقوی نے صوبے بھر میں منشیات کی خریدوفروخت کرنےوالے مافیا کےخلاف کریک ڈاون مزید تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہامنشیات مافیا کی سرکوبی کےلئے پولیس بلاامتیاز کارروائی جاری رکھے ،تعلیمی اداروں میں منشیات کے مکروہ دھندے کو روکنے کےلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے۔
وزیراعلیٰ نے کہانئی نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنا ہے،متعلقہ ادارے بہترین کوآرڈی نیشن کے ذریعے منشیات مافیا کا قلع قمع یقینی بنائیں،دریں اثنا نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا دورہ کرکے پیشرفت کا جائزہ لیا۔
محسن نقوی نے کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے پراجیکٹ کی مقررہ مدت میں تکمیل کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں اور کہا رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کی تکمیل سے عوام کو آمد و رفت کی بہترین سہولتیں ملیں گی،12 سال کے طویل عرصے کے بعد منصوبے کا آغاز کیا گیا، ٹھوکر نیاز بیگ پر ٹریفک کا لوڈ کم ہو گا اور لاہور کی ٹریفک بہترین طریقے سے ریگولیٹ ہو گی۔
علاوہ ازیںنگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے شاہدرہ فلائی اوورز پراجیکٹ کا دورہ کیااور تعمیراتی کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا،نقوی نے منصوبے کو اگلے ماہ تک 100 فیصد مکمل کرنے کا ٹاسک دےدیا،نجی کمپنی کے کنٹریکٹر نے پراجیکٹ ستمبر کے آخری عشرے میں مکمل کرنے کی گارنٹی دی اور پراجیکٹ بریف پر دستخط کئے،وزیر اعلیٰ نے منصوبے پر ہونےوالی پیشرفت اور معیاری کام پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے ہدایت دی اسی رفتار سے پراجیکٹ پر دن رات کام جاری رکھا جائے۔
مزید برآں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ آفس میں سکولوں میں تدریسی وانتظامی بہتری کیلئے اجلاس ہوا،معیارتعلیم کی بہتری کیلئے سکولوں کواپ گریڈ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سکولوں کی اپ گریڈیشن پروگرام کی منظوری دیتے ہوئے قابل عمل پلان طلب کر لیا ۔
اجلاس میں اپ گریڈ ڈسرکاری سکولوں کا نام”پنجاب پبلک سکولز“ رکھنے پر اتفاق کیا گیا، بریفنگ میں بتایا گیا ہر ڈویژن میں ایک گرلز اورایک بوائز سکول کو اپ گریڈ کیا جائے گا،پنجاب میں 216سرکاری سکولوں کواپ گریڈ کیا جائے گا، ماڈل سکول کے اساتذہ کی استعدادکار بڑھانے کیلئے لمزویوایم ٹی میں ٹریننگ دلائی جائے گی۔
آپریشن ”ردالفتنہ3“بلوچستان میں15دہشتگردجہنم واصل،ٹھکانے تباہ
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
جوہری مواد پرثالثوں کی بعض تجاویز قابل غور ہیں،عباس عراقچی
حوثی حملے ناقابل قبول، سعودیہ کےساتھ ،امن کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم
حکومت کاانتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو مساوی نمائندگی دینے سے انکار
حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی منظوری دےدی
فیروزوالہ ،زہریلے نوڈلز کھانے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق، بیکری سیل
پرتگال کے وزیر خارجہ پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے
عمران،بشریٰ کا جیل میں مکمل طبی معائنہ،آنکھوں کا چیک اپ
محسن نقوی کی ملاقات،عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے،نعیم الرحمن
















