لاہور (،کرائم رپورٹر،کورٹ رپورٹر)درخواست منظور،پولیس کو چیئرمین پی ٹی آئی کو 9 مئی کے 6 مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کی اجازت مل گئی۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو عسکری ٹاور حملہ کیس، کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے کے کیس، تھانہ شادمان نذر آتش کیس اور ماڈل ٹاو¿ن میں ن لیگ کا آفس جلانے کے کیس کی تفتیش میں شامل کرنے کی اجازت دی۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی نے انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے ضمانت درخواستیں خارج کرنے کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا،سابق وزیراعظم نے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے لاہور ہائی کورٹ میں 7 درخواستیں دائر کردیں، اے ٹی سی، سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ۔
درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا اٹک جیل میں ہوں، عدم پیشی پر انسداد دہشت گردی عدالت نے ضمانت درخواستیں خارج کردیں، جیل میں ہونے کے باعث عدالت پیش ہونا میرے اختیار اور کنٹرول میں نہیں ،اے ٹی سی نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا اور ضمانتیں خارج کر دیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے استدعا کی لاہور ہائیکورٹ انسداد دہشتگردی عدالت کا ضمانت درخواستیں خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔
سانحہ9مئی،چیئرمین پی ٹی آئی کو شامل تفتیش کرنے کی اجازت
















