ساہیوال (بےورو رپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن نے شہر میں جانوروں کے باڑوں کے خلاف ایکشن شروع کر دیا، مسلم بن عقیل کالونی میں 3 باڑوں سے 30سے زائد جانورشہر سے نکال دیئے گئے،سیوریج کے نظام کی خرابی کی بڑی وجہ شہر میں جانوروں کی موجودگی ہے جس سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہوتے ہیں،آپریشن کی نگرانی ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن شفیق احمد ڈوگر کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مسلم بن عقیل کالونی کے رہائشیوں کی سیوریج سے متعلق مسلسل شکایات پر کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے تمام کالونی کی سیوریج لائنوں کی صفائی کی ہدایت کی۔ کارپوریشن نے سیوریج لائنوں کی صفائی کے کام کا آغاز کیا تاہم کالونی میں جا بجا جانوروں کے باڑوں کی وجہ سے لائنیں روزانہ بند ہو رہی تھیں جس پر کمشنر شعیب اقبال سید نے بھٹونگر ،مسلم بن عقیل کالونی اور ماڈل سٹی سے تمام جانوروں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ دریں اثناءایڈیشنل کمشنر کوآرڈ ی نیشن شفیق احمد ڈوگر نے بھٹہ پمپ چوک سے مزدور پلی اور سٹی بند روڈ کی گرین بیلٹس پر قائم تجاوزات فوری ختم کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے ہیں۔
کمشنر ساہیوال کے احکامات پر شہر میں جانوروں کے باڑوں کیخلاف ایکشن شروع
















