بلوچستان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،سرفراز بگٹی

اسلام آباد (بیورورپورٹ)نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی سے آبائی علاقے ڈیرہ بگٹی کے عمائدین اور اہلیان حلقہ نے ملاقات کی،وفد نے سرفراز بگٹی کو وزیر داخلہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔


وزیر داخلہ نے وفد کو علاقے و بلوچستان کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔