بھارتی ناظم الامور کی طلبی،جارحیت میں شہری کی شہادت پر شدید احتجاج

اسلام آباد(بیورورپورٹ)ایل او سی پر سیز فائرنگ معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی ،پاکستان نے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہری کی شہادت پر احتجاج ریکارڈ کرانے کےلئے بھارتی ناظم الامور کو طلب کیا اور معصوم شہری کی شہادت پراحتجاجی مراسلہ بھارتی ناظم الامورکے حوالے کیا۔

دفتر خارجہ نے کہا معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انسانی وقار اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے منافی ہے، بھارتی فریق پر زور دیا گیا وہ واقعہ کی تحقیقات کرے اور سیز فائر معاہدے کا احترام کرے۔