اسلام آباد (مشرق نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے خیبرپختونخوا کے علاقے بٹ گرام میں پیش آئے واقعہ کے بعد خستہ حال،حفاظتی معیارپرپورانہ اترنےوالی تمام چیئرلفٹس فوری بند کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ نگران وزیراعظم نے بٹ گرام میں پاشتو کے مقام پرچیئرلفٹ میں پھنسے 8 افراد کے فوری ریسکیو کی ہدایت بھی کی ہے۔
وزیراعظم نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ سمیت تمام متعلقہ ریسکیواداروں کو تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔ اسکے علاوہ انوار الحق کاکڑ نے پہاڑی علاقوں میں موجود ایسی تمام چیئر لفٹس پر حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔
خستہ حال، حفاظتی معیار پر پورا نہ اترنے والی چیئرلفٹس فوری بند کی جائیں: نگران وزیراعظم

















