لاہور ( میاں ساجد) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سر جوڑ لئے، اہم رہنماﺅں کو میاں نواز شریف کا خصوصی بلاوا، آئندہ ہونے والے الیکشن کے حوالے سے سیاسی سر گرمیاں تیز کرنے کی ہدایات جاری۔ چیف آگنائرزر پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم نواز شریف بھی عملی طورپر سیاسی میدا ن میں اتر آئیں، روزانہ کی بنیاد پر پارٹی کنونشن، پارٹی ورکرز اور اہم رہنماﺅں سے بالمشافہ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ۔ یونین کونسل سے لیکر حلقہ وائز ذمہ داریاں تفویض مسلم لیگ (ن) نے آئندہ ہونے الیکشن کے اعلان سے قبل ہی الیکشن تیاریوں پر توجہ مبذول کر لی۔ ضلعی سطح پر مریم بی بی چند روز میں اپنے دوروں کا آغاز کرنیوالی ہیں جس میں وہ پنجاب بھر کے خصوصی دورے اہم رہنماﺅں سے ملاقاتیں اور پارٹی سر گرمیوں میں تیزی اور وٹررز سپورٹرز کیلئے ملاقاتوں کا شیڈول مرتب کر لیا گیا ہے جس کے تحت چیف آگنائرز مسلم لیگ (ن) مریم نواز شریف اگلے چند دنو ں میں اپنے خصوصی دوروں کا آغاز کرنیوالی ہیں جس کی تمام تر تیاریاں مکمل ہیں چیف آگنائزر مسلم لیگ (ن) مریم بی بی کے ذرائع کے مطابق الیکشن مہم کے حوالے سے سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے انکو خصوصی ٹاسک تفویض کرتے ہوئے انتباہ کی ہے کہ پارٹی کے ہر کارکن ہر ورکرز سے بالمشافہ ملاقاتیں کریں ۔ مریم بی بی کے خصوصی دورے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ تقسیم کئے جائیں گے ۔
انتخابات کی تیاریاں، نوازشریف نے اہم پارٹی رہنماﺅں کو لندن طلب کرلیا

















