اسلام آباد (بیورورپورٹ)نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہاہے معاشی استحکام برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھیں گے۔
نگران وزیر خزانہ سے چینی سفیر نے ملاقات کی ،دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا،شمشاد اختر نے مشکل معاشی صورتحال کے دوران تعاون پر چینی سفیر کا شکریہ ادا کیا، پاکستان ،چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو سراہا، چینی سفیر کے ساتھ سپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹی کونسل پر بھی بات چیت ہوئی۔
ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا معاشی استحکام برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدام جاری رکھے جائیں گے، چینی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا عزم کیا۔
معاشی استحکام کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھیں گے،شمشاد اختر


















