ورلڈ بلائنڈ گیمز، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

برمنگھم (مشرق نیوز) برمنگھم میں شروع ہونیوالے ورلڈ بلائنڈ گیمز میں کرکٹ کے مقابلوں میں پاکستان نے بھارت کو 18 رنز سے شکست دیکر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا ہے۔کنگ ایڈورڈ سکول گرانڈ برمنگھم میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 187 رنز بنائے۔پاکستان کے سلمان نے 50 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ نثار علی نے 46 اور بدر منیر نے 37 رنز بنائے۔ بھارت کے اے کے ریڈی نے 4 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا اور این بادا نائیک نے 3 وکٹیں لیں۔جواب میں بھارت کی ٹیم 7 وکٹ پر 169 رنز بناسکی، سنیل رمیش نے 62 اور دمبا راو تومپاکی نے 40 رنز بنائے۔ بھارت کے 5 کھلاڑی رن آٹ ہوئے جبکہ پاکستان کے مطیع اللہ نے دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا، ایونٹ میں پاکستان اگلا میچ منگل کو بنگلہ دیش کیخلاف کھیلے گا۔