نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا سینیٹ سے استعفیٰ منظورکرلیا گیا

اسلام آباد (مشرق نیوز) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے نامزد نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا استعفیٰ منظور کر لیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق انوار الحق کاکڑ کی سینیٹ کی نشست 14 اگست سے خالی قرار دی جاتی ہے، انوار الحق کاکڑ نے نگراں وزیراعظم بننے کے بعد غیرجانبدار رہنے کیلئے اپنی نشست سے استعفیٰ دیا ہے۔

واضح رہے کہ نامزد نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انوارالحق کاکڑ نے کہا تھا کہ بطور نگراں وزیر اعظم سیاسی غیر جانبداری ثابت کرنی ہے، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانا بنیادی ذمہ داری ہے۔