اسلام آباد (بیورورپورٹ) شام کی حکومت نے ایئر کموڈور(ر) ستار علوی کوتمغہ شجاعت سے نواز دیا،ستار علوی کو 1973 کی عرب اسرائیل جنگ میں بہترین خدمات سرانجام دینے پر اعزاز سے نوازا گیا۔
شامی سفیر نے ستار علوی کو تمغہ شجاعت عطا کرنے کیساتھ تعریفی سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا،ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق 26 اپریل 1973 کو فلائٹ لیفٹیننٹ ستار علوی نے شامی فضائیہ کا مگ 21 لڑاکا طیارہ اڑایا، فلائٹ لیفٹیننٹ ستار علوی نے اسرائیلی میراج طیارہ گرایا ، 30سکینڈ کے معرکے نے شامی فضائی حدود کے دفاع میں پاکستانی پائلٹس کی مہارت کو اجاگر کیا۔
پاک فضائیہ کے ترجمان نے کہا فضائی جنگ کے نتائج نے برادر ملک کی خودمختاری کے تحفظ ،شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کےلئے پاکستانی پائلٹس کی ہمت و عزم کو بھی اجاگر کیا،شامی حکومت کی جانب سے اعزاز پوری قوم کےلئے قابل فخر اور آنےوالی نسلوں کےلئے مشعل راہ ہے۔
شام نے ایئر کموڈور (ر) ستار علوی کو تمغہ شجاعت سے نواز دیا

















