اسلام آباد(بیورورپورٹ) چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاہے غیر سنجیدہ درخواست بازی کی حوصلہ شکنی کرناہوگی،آئین و بنیادی حقوق کا تحفظ عدلیہ کی آئینی ذمہ داری ہے،تنازعات کے حل کےلئے ثالثی کا نظام بہترین ذریعہ ہے، عدلیہ پر مقدمات کا بوجھ کم ہوگا،ان خیالات کااظہارانہوں نے قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس میں کیا۔
اجلاس میں عدالتی پالیسی ساز کمیٹی نے ججز کی خالی آسامیوں پر بھرتیاں فوری طور پر مکمل کرنے پر زور دیا۔
چیف جسٹس نے کہا عدلیہ سستے و فوری انصاف کی فراہمی کےلئے کوشاں ، آئین و بنیادی حقوق کا تحفظ عدلیہ کی آئینی ذمہ داری ہے،ججز، عدالتی عملے ، وکلا کو جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہوگا،اجلاس میں پانچوں ہائی کورٹس کے چیف جسٹس، سیکرٹری لا اینڈ جسٹس کمیشن نے بھی شرکت کی۔
آئین و بنیادی حقوق کا تحفظ عدلیہ کی آئینی ذمہ داری ہے،چیف جسٹس

















