لاہور(کامرس رپورٹر)ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.69فیصد کا مزید اضافہ ہوگیا جس کے بعد سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 30.82فیصد تک پہنچ گئی ،ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران 29اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 5اشیا ءکی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 17کی قیمتیں مستحکم رہیں،اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے پسی ہوئی مرچ کا 200گرام کا پیکٹ 13روپے مہنگا ہوا، 390گرام پیکڈ دودھ 28روپے مہنگا ہوا، دال ماش 15روپے، دال مونگ 3روپے اور دال مسور 2روپے فی کلو مہنگی ہوئی، لہسن کی فی کلو قیمت میں 10روپے کا اضافہ ہوا، چینی فی کلو 3روپے، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 9روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،رپورٹ میں بتایا گیا ہے گزشتہ ہفتے کے دوران فی درجن انڈے 5روپے مہنگے ہوئے، گزشتہ ہفتے میں پیاز، آلو، ٹماٹر اور کیلے بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں جبکہ کھلا دودھ، گڑ، چھوٹا اور بڑا گوشت بھی مہنگا ہوا،ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے ویجی ٹیبل گھی کی قیمت میں 9روپے کی کمی ہوئی، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 38روپے سستا ہوا، برانڈڈ گھی اور سرسوں کا تیل بھی سستی ہونےوالی اشیا ءمیں شامل ہے۔
مہنگائی کا سونامی، شرح 30.82 فیصد ریکارڈ، 29 اشیاءکی قیمتوں میں مزید اضافہ


















