اسلام آباد(بیورورپورٹ)قومی اسمبلی تحلیل،اتحادی حکومت رخصت،وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری صدر مملکت عارف علوی نے منظور کرلی۔
قبل ازوقت اسمبلی تحلیل ہونے پر عام انتخابات 90روز میں کرانا ہوں گے،وزیراعظم شہبازشریف نگران وزیراعظم کی تعیناتی تک عہدے پر برقرار رہیں گے۔
نگران وزیراعظم کون؟فیصلہ آج شہبازشریف،راجہ ریاض کی ملاقات میں ہوگا،کسی نام پراتفاق رائے نہ ہونے پر معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جائے گا۔
ذرائع کے مطابق سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نگران وزیراعظم کےلئے مضبوط امیدوار بن گئے،نام پیپلز پارٹی نے تجویز کیا،نواز شریف ،آصف زرداری کی بیرون ملک ملاقات میں جلیل عباس جیلانی کا نام زیر غور آیا۔
قائد ن لیگ کی جانب سے جلیل عباس جیلانی کے نام پر اعتراض نہیں کیا گیا،جلیل عباس جیلانی سیکرٹری خارجہ ،امریکہ میں پاکستانی سفیر بھی رہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی کا نام بھی نگران وزیراعظم کیلئے دیا،تصدق جیلانی11 دسمبر 2013 سے 5 جولائی 2014 تک چیف جسٹس رہے۔
ادھر اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہاکسی قسم کا ڈیڈلاک نہیں، 3دن کاوقت ہے ملکرمشاورت کریں گے،پوری کوشش ہوگی وزیراعظم کےساتھ نگران کا نام فائنل کرلیں۔
راجہ ریاض نے مزید کہانام کوعوام اور میڈیا سراہیں گے،قبل ازیںوزارت پارلیمانی امور نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری وزیراعظم کو بھیجی،بھیجی گئی سمری میں تاریخ کا خانہ خالی چھوڑا گیا ۔
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی

















