لاہور(اپنے نمائندے سے)پٹڑی ٹوٹنا ٹرین حادثے کاسبب،شعبہ سول ،مکینیکل ذمہ دار،تخریب کاری کو بھی نظر انداز نہیں کیاجاسکتا،ابتدائی جوائنٹ سرٹیفکیٹ رپورٹ تیار کرلی گئی۔
ریلوے ہیڈ کوارٹر کو موصول رپورٹ میںشعبہ سول ومکینیکل کو ذمہ دار قرار دیا گیا ،پٹڑی ٹوٹنا، فش پلیٹ نہ ہونے، انجن کے خراب وہیل اور ٹریک میں خرابی بھی حادثے کا سبب بنی، تخریب کاری کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔
رپورٹ میں کہا گیا حادثے کا شکار ٹرین انجن کے وہیل ڈیمج پائے گئے، ٹریک کو آپس میں جوڑنے کےلئے فش پلیٹ موجود نہیں تھی،دوسری جانب ریلوے شعبہ سول ومکینیکل نے ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کردیا۔
حکام نے کہاجوائنٹ سرٹیفکیٹ رپورٹ حتمی نہیں ہوتی، حتمی رپورٹ وفاقی انسپکٹر ریلوے مکمل تحقیقات کے بعد جاری کریں گے۔
شعبہ سول ،مکینیکل ٹرین حادثے کا ذمہ دار،تخریب کاری کو بھی نظر انداز نہیں کیاجاسکتا،ابتدائی رپورٹ

















