انتخابات میں تاخیر ہوئی تو پیپلز پارٹی کھڑی ہوگی،خورشیدشاہ

اسلام آباد(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر آبی وسائل اورپیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے امید ظاہر کی ہے ن لیگ ملک کو درست سمت میں لے جائے گی اور انتخابات آئین کے مطابق وقت پر ہوں گے اگر انتخابات میں تاخیر ہوئی تو پیپلز پارٹی کھڑی ہو گی۔

انٹرویومیں خورشید شاہ نے کہاانتخابات ضابطہ اخلاق کے تحت ہونے چاہئیں کیونکہ معاشی استحکام سیاسی استحکام پر منحصر ہے،پیپلز پارٹی حقیقی معنوں میں بروقت و شفاف انتخابات پر یقین رکھتی ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہانگران وزیراعظم کے امیدوار کو آزاد ہونا چاہیے، امیدوار کسی پارٹی کا فعال رکن ہو اور نہ ہی کسی پارٹی کا بڑا لیڈر ہو،ن لیگ نگران سیٹ اپ اور بروقت انتخابات کیلئے دانشمندانہ فیصلے کرے۔