اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے ڈیجیٹل مردم شماری کا فیصلہ ماضی کی حکومت کرکے گئی،ڈیجیٹل مردم شماری میں غلطی کی گنجائش کم ہے،حقائق پرمبنی بات کرتا ہوں، ڈیجیٹل مردم شماری کا فیصلہ 8 ممبران کی موجودگی میں ہوا۔
سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاڈیجیٹل مردم شماری پر 34 ارب خرچ کیے،ساری تفصیلات تمام صوبوں کوبجھوادیں،اوسط گروتھ آبادی 2.55 فیصد ہے،2017کی مردم شماری میں اوسط گروتھ 2.44 فیصد تھی،سب سے زیادہ گروتھ 3.2 فیصد بلوچستان کی ہے۔
اسحاق ڈار نے مزید کہاسابق وزیر کے بیان سے پی آئی اے کو ابھی تک نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، حکومتی اقدامات سے فلائٹس جلد بحال ہوں گی۔
ڈیجیٹل مردم شماری میں غلطی کی گنجائش کم ،ساری تفصیلات تمام صوبوں کوبجھوادیں،اسحاق ڈار

















