اسلام آباد،لاہور،پشاور(خبر نگار،بیورورپورٹ)لاہور سمیت متعدد شہر زلزلے سے لرز اٹھے،شدت5.5ریکارڈ کی گئی،زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، لاہور ،پشاور،بنوں، ڈی آئی خان، سوات، دیامر، چلاس ،نوشہرہ، مانسہرہ، لوئر دیر، میانوالی ،مالاکنڈ سمیت متعدد شہروں میں محسوس کیے گئے۔
لوگ خوفزدہ ہوکر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھرو ں سے باہر نکل آئے، کسی قسم کے جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن اور گہرائی 196 کلو میٹر تھی۔
بھارتی دارالحکومت نیو دہلی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
لاہور سمیت متعدد شہر زلزلے سے لرز اٹھے،شدت5.5ریکارڈ

















