اسلام آباد (بیورورپورٹ)معاون خصوصی وزیراعظم عطا تارڑ نے کہاہے چیئرمین پی ٹی آئی سرٹیفائیڈ چور ثابت ،تکبر ٹوٹ گیا۔
عدالتی فیصلے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہاسابق وزیراعظم نے اثاثے چھپائے،چوری اور مس ڈیکلریشن ثابت ہوئی، توشہ خانے تحائف کو بلیک مارکیٹ میں فروخت کیا گیا، 11 مہینے سے چلتا کیس کبھی نہ کبھی انجام کو پہنچنا تھا، جج صاحب نے واضح طور پر کہا چیئرمین پی ٹی آئی صادق و امین نہیں رہے۔
عطا تارڑ نے کہاچیئرمین پی ٹی آئی کرپشن و کرپٹ پریکٹسز کے مرتکب پائے گئے ،کرپشن، فراڈ اور جھوٹ کے جرم میں سزا بھگتنا ہوگی،سابق وزیراعظم ہمیشہ تکنیکی بنیادوں پر اپنا کیس آگے لےکر چلتے ہیں۔
معاون خصوصی وزیراعظم نے مزید کہا دوسروں پر الزام اور دیوار سے لگانے والے کے پاس اپنی صفائی میں کہنے کو کچھ نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے تجوریاں بھریں ،نہ صرف چوری کی بلکہ سینہ زور ی بھی کرتے رہے،عوامی نمائندوں کو الیکشن کمیشن کے پاس گوشواروں میں اثاثے ظاہر کرنا ہوتے ہیں۔
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی

















