اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزارت اطلاعات اور سٹیٹ لائف انشورنش کارپوریشن کے مابین صحافیوں، میڈیا ورکرز، فنکاروں اور فلمی صنعت کے تکنیکی ماہرین کو صحت کارڈ دینے کے معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے۔
مفاہمتی یادداشت پر دستخطوں کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف ،وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے خصوصی شرکت کی۔
صحافیوں ،میڈیا ورکرز کی ہیلتھ انشورنس کےلئے مفاہمتی یادداشت پر پرنسپل انفارمیشن افسر مبشر حسین ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن شاہد اقبال نے دستخط کئے۔
فنکاروں ،تکنیکی ماہرین کی ہیلتھ انشورنس کے معاہدے پر ڈائریکٹر جنرل الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلی کیشنز ثمینہ فرزین ،ڈویژنل ڈائریکٹر سٹیٹ لائف انشورنس اشعر نے دستخط کئے،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے معیشت و توانائی بلال اظہر کیانی، سیکرٹری اطلاعات سہیل علی خان، چیئرمین سٹیٹ لائف شعیب جاوید بھی موجود تھے۔
صحافیوں،میڈیا ورکرز،فنکاروں،ماہرین فلمی صنعت کو صحت کارڈ دینے کامعاہدہ



















