اسلام آباد (بیورورپورٹ)جوڈیشل کمیشن نے متفقہ طورپر جسٹس ابراہیم کو چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ تعینات کرنے کی منظوری دےدی۔
چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جسٹس ابراہیم کی بطورچیف جسٹس پشاورہائیکورٹ مستقلی پرغورہوا۔
تمام ممبران نے متفقہ طورپرجسٹس ابراہیم کی بطورچیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دی،جسٹس مسرت ہلالی کی سپریم کورٹ تعیناتی کے بعد جسٹس ابراہیم پشاورہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس ہیں۔
جسٹس ابراہیم کوچیف جسٹس پشاورہائیکورٹ تعینات کرنے کی سفارش

















