عمر فاروق ظہور نامی شخص سے کبھی نہیں ملا: شہزاد اکبر


لندن (مشرق نیوز) سعودی ولی عہد کی جانب سے سابق وزیر اعظم، چیئرمین پی ٹی آئی کو تحفے میں دی گئی قیمتی گھڑی اور اس کی فروخت پر مبنی توشہ خانہ کیس میں مرزا شہزا اکبر نے بیان دیا ہے۔ مرزا شہزا اکبر نے دئیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں عمر فاروق ظہور نامی شخص سے کبھی نہیں ملا، میں نے کبھی فون پر یا کسی اور ذریعے سے عمر فاروق ظہور سے بات نہیں کی۔

مرزا شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ میں ذاتی طور پر فرح گوگی کو نہیں جانتا، میں نے کبھی فرح گوگی سے نہ ملاقات کی اور نہ کبھی بات کی، یہ سب کہانی گھڑی گئی ہے۔ مرزا شہزاد اکبر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پہلے عمر فاروق ظہور نے بیان دیا تھا کہ میں نے زلفی بخاری کے فون کرنے کا بتایا، اب یہ شخص کہہ رہا ہے میں نے فرح گوگی کے فون کرنے کا بتایا، یہ شخص عمر فاروق ظہور ناروے میں پیدا ہوا مگر ناروے میں شہریت ختم کردی گئی۔

شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ عمر فاروق ظہور نے ناروے میں بوڑھی خاتون سے کئی ملین کی رقم لوٹی، مجھے یقین ہے ناروے حکومت سے رابطہ کر کے اس فراڈ کا پتہ لگائے گا۔ سابق وفاقی وزیر شہزاد اکبر کا مزید کہنا ہے کہ اگر گھڑی کی کہانی اس شخص کے بیانئے پر کھڑی ہے تو عوام کو کہوں گا ”گڈ لک“