اسلام آباد (مشرق نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری کی نااہلی کی 5 سالہ مدت آج ختم ہو گئی۔ لیگی رہنما طلال چودھری کو سپریم کورٹ نے 2 اگست 2018 کو توہین عدالت پر 5 سال کیلئے نا اہلی کی سزا سنائی تھی۔
اس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے ان کی ایک عوامی جلسے سے تقریر پر نوٹس لیا تھا، طلال چودھری نے 2018ءمیں فیصل آباد جلسے میں آمریت کو قانونی سہارا فراہم کرنے والے ججوں پر تنقید کی تھی۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری کی 5 سالہ نااہلی کی مدت ختم ہو گئی

















