اسلام آباد(بیورورپورٹ) ملک زبیر امجد ٹوانہ نئے چیئرمین ایف بی آر تعینات، وزیر اعظم نے منظوری دیدی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے ملک زبیر امجد ٹوانہ کو چیئرمین ایف بی آر لگانے کی سرکولیشن سمری منظور کر لی ،ملک زبیر امجد ٹوانہ ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 21 کے افسر ہیں،عہدہ چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کی ریٹائرمنٹ پر خالی ہوگا۔
زبیر امجد ٹوانہ کی چیئرمین ایف بی آر تعیناتی کے بعد ایف بی آر اور فیلڈ فارمشنز میں بھی بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلوں کا امکان ہے۔
ملک زبیر امجد ٹوانہ نئے چیئرمین ایف بی آرتعینات


















