نواز شریف کے ساتھ ہونیوالی زیادتیوں کا ازالہ الیکشن سے قبل ہونا چاہیے: طلال چوہدری
اسلام آباد (مشرق نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جو زیادتیاں نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہوئیں انکا ازالہ الیکشن سے قبل ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کیلئے متفقہ نام جلد سامنے آئےگا۔ انہوں نے کہا کہ تمام معاملات میں اتحادیوں میں مشاورت ہوتی ہے، ہر فیصلے پر اتحادیوں کے تحفظات دور کیے گئے ہیں، جس نے جو کیا ہو اسے اس کا انجام بھگتنا چاہیے۔
















