اسلام آباد(بیورورپورٹ)رضوانہ پر تشدد کی ملزمہ خاتون کے شوہر سول جج عاصم حفیظ نے کہا ہے وحشیانہ میڈیا ٹرائل سے تو بہتر ہے ذبح کر دیں۔
ویب سائٹ کو انٹرویو میں جج عاصم حفیظ نے رضوانہ کے والدین پر لالچی ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہارضوانہ 10ہزار روپے پر ملازم تھی ،اپنے پیروں پر چل کر والدین کے پاس گئی سوال ہے اگر میںاور اہلیہ عدالت سے بے قصور ثابت ہوئے تو خاندانی ساکھ کو لگے زخموں کا ازالہ کون کرے گا؟۔
عاصم حفیظ نے اپنی اہلیہ کے نفسیاتی مسائل کا اعتراف کرتے ہوئے کہاوہ سخت مزاج ضرور تھیں پر کبھی مار پیٹ نہیں کی۔
وحشیانہ میڈیا ٹرائل سے تو بہتر ہے ذبح کر دیں،سول جج عاصم حفیظ


















