گرانقدر خدمات ، نائب چینی وزیراعظم کیلئے ہلال پاکستان اعزاز

اسلام آباد (بیورورپورٹ)صدر مملکت عارف علوی نے چینی صدر شی جن پنگ کے خصوصی نمائندہ، چین کی کمیونسٹ پارٹی کی سنٹرل کمیٹی کے پولٹ بیورو کے رکن اور نائب وزیر اعظم ہی لی فینگ کو گرانقدر خدمات پر ہلال پاکستان اعزاز سے نوازا۔

نا ئب چینی وزیر اعظم کو اعزاز دینے کےلئے سادہ و پرقار تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی ،صدر مملکت عارف علوی نے ہلال پاکستان کا اعزاز عطا کیا، تقریب میںوزیر اعظم شہباز شریف، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، کابینہ اراکین، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، مسلح افواج کے سربراہوں، چینی نائب وزیر اعظم ہی لی فینگ کے ہمراہ پاکستان کے دورہ پر آئے وفد کے اراکین سمیت اعلیٰ سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔

قبل ازیں ایوان صدر آمد پر چین کے نائب وزیر اعظم کا انتہائی پرتپاک استقبال کیا گیا۔