بیجنگ (مشرق نیوز) دوست ملک چین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چین اور پاکستان ہمہ موسمی سٹرٹیجک پارٹنر اور فولادی دوست ہیں۔ سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر چینی نائب وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے چین کی وزارتِ خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2023 چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو اور سی پیک کی 10 ویں سالگرہ ہے۔
اس حوالے سے چینی وزارتِ خارجہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ پچھلی دہائی میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو اور سی پیک کے نتیجہ خیز نتائج حاصل کیے، سی پیک چین اور پاکستان کی دوستی کیلئے ایک نیا معیار بن گیا ہے۔
چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق پاکستانی حکومت سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر اسلام آباد میں شاندار تقریب کرےگی جس میں چین کے صدر کے خصوصی نمائندے نائب وزیراعظم شرکت کریں گے۔
چین کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی نائب وزیرِ اعظم ہی لائی فنگ دورے کے دوران پاکستانی رہنماو¿ں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
پاکستان چین کو ”فولادی دوست“ ہے: چائنیز وزارت خارجہ

















