اسلام آباد (بیورورپورٹ)پاکستان عراق نے باہمی تجارت سمیت معاشی تعاون مزید بہتر بنانے پر اتفاق کرلیا،وزیر داخلہ رانا ثنا سے عراق کے سفیر حامدعباس لفتہ نے ملاقات کی۔
اس موقع پر رانا ثنا نے کہا پاکستان عراق کےساتھ برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مذہب و مشترکہ اقدار پر مبنی ہیں،پاکستان عراقی افسروں کو پولیس ،فرانزک کے شعبہ میں تربیت کی سہولت فراہم کر سکتا ہے۔
عراقی سفیر نے وزیر داخلہ کو عراق کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہاتقریباً 2لاکھ پاکستانی عراق زیارات کیلئے زندگی بھر کی جمع پونجی خرچ کرتے ہیں۔
وزیر داخلہ نے دونوں ممالک کے تعلقات کو آگے بڑھانے میں عراقی سفیر حامدعباس لفتہ کی بھر پور کاوشوں کو سراہا۔
پاکستان عراق باہمی تجارت سمیت معاشی تعاون مزید بہتر بنانے پر متفق
















