تخریبی سرگرمیوں کے سد باب کیلئے اہم اقدام،جدید گاڑیاں بم ڈسپوزل سکواڈ کے سپرد

لاہور (خبر نگار،کرائم رپورٹر)نگران پنجاب حکومت کا صوبے کے عوام کے جان و مال کے تحفظ ،تخریبی سرگرمیوں کے بروقت سد باب کیلئے اہم اقدام،بم ڈسپوزل سکواڈ کو جدید ترین گاڑیوں سے لیس کردیا۔

16کروڑ27لاکھ مالیت کی16 نئی بم ڈسپوزل رسپانس گاڑیاں ،جدیدآلات کوبم ڈسپوزل سکواڈ کے سپرد کیاگیا، نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سول سیکرٹریٹ میں نئی بم ڈسپوزل رسپانس گاڑیاںوجدےد آلات 16 اضلاع کے بم ڈسپوزل کمانڈرزکے حوالے کیں۔

محسن نقوی نے نئی بم ڈسپوزل رسپانس گاڑیوں کا معائنہ کیا، جدید آلات دیکھے اوربم ڈسپوزل سکواڈ کو جدید آلات سے لیس کرنے کے اقدام کو سراہا،نگران وزیراعلیٰ نے کہاموجودہ حالات میں سول ڈیفنس کی اہمیت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی،جدید سہولتوں و آلات سے لیس گاڑیوں سے بم ڈسپوزل سکواڈ کی صلاحیتو ں میں مزید اضافہ ہو گا۔

بریفنگ مےں بتاےا گےانئی بم ڈسپوزل رسپانس گاڑیاں بھکر،چنیوٹ،گجرات،حافظ آباد،جہلم،خانیوال، خوشاب،لیہ،منڈی بہاوالدین،مظفر گڑھ،ننکانہ صاحب،اوکاڑہ، پاکپتن،شیخوپورہ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اوروہاڑی کے اضلاع کو دی گئیں۔