نگران پنجاب حکومت نے بم ڈسپوزل سکواڈ کوجدید ترین گاڑیوں سے لیس کردیا

لاہور (مشرق نیوز) نگران پنجاب حکومت کا صوبے کے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور تخریبی سرگرمیوں کے بروقت سد باب کیلئے اہم اقدام، بم ڈسپوزل سکواڈ کو جدید ترین گاڑیوں سے لیس کردیا۔ پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سول سیکرٹریٹ میں 16کروڑ27لاکھ روپے مالیت کی16 نئی بم ڈسپوزل رسپانس گاڑیاں اورجدیدآلات بم ڈسپوزل سکواڈ کے سپرد کردئیے ۔ محسن نقوی نے بم ڈسپوزل سکواڈ کو جدید آلات سے لیس کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں سول ڈیفنس کی اہمیت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے ، جدید سہولتوں اور آلات سے لیس گاڑیوں سے بم ڈسپوزل سکواڈ کی صلاحیتو ں میں مزید اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بم ڈسپوزل سکواڈ کیلئے جدید آلات کی ٹریننگ کا اہتمام بھی کیا جائےگا۔ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی بتایا ہے کہ نئی بم ڈسپوزل رسپانس گاڑیاں بھکر، چنیوٹ، گجرات، حافظ آباد، جہلم، خانیوال، خوشاب، لیہ ،منڈی بہاو¿الدین، مظفر گڑھ، ننکانہ صاحب، اوکاڑہ، پاکپتن،شیخوپورہ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اوروہاڑی کے اضلاع کو دی گئی ہیں۔