مہنگائی،LPG کی قیمت میں مزید20روپے کلو اضافہ،آٹے کی بھی اڑان

لاہور،اسلام آباد (کامرس رپورٹر،بیورورپورٹ)ایل پی جی کی قیمت میں مزید20روپے کلو اضافہ،گندم،آٹے کی بھی اڑان،مہنگائی کی شرح 29.21فیصد پر جاپہنچی۔

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز عرفان کھوکھر نے کہاگیس مافیا نے ایل پی جی مزید 20روپے کلو مہنگی کردی ،سرکاری ادارے خاموش تماشائی بنے ہیں،بڑے شہروں میں ایل پی جی کی قیمت260روپے کلو تک جاپہنچی ۔

ادھر مارکیٹ ذرائع کے مطابق پنجاب میں گندم کی قیمت میں 50 روپے اضافہ کردیا گیا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں 20کلو آٹے کا تھیلا 2930 تک فروخت ہورہاہے۔

دوسری جانب وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ملک میں حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 3.73 فیصد رہی جبکہ سالانہ بنیادوں پر شرح 29.21 فیصد ریکارڈ کی گئی ،ایک ہفتے کے دوران آلو، پیاز، ٹماٹر، انڈے سمیت 20 اشیاءکی قیمتیں بڑھیں،7کے نرخوں میں کمی،24کی قیمتوں میں استحکا م رہا۔