چیئرمین پی ٹی آئی کی مشکل میں اضافہ،JIT کو دھمکانے پر رپٹ درج

لاہور(کرائم رپورٹر)جے آئی ٹی ممبران کو دھمکانے پر چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف رپٹ درج کرلی گئی،تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں رپٹ انچارج انویسٹی سرور کی مدعیت میں درج کی گئی۔

رپٹ میں کہا گیاچیئرمین پی ٹی آئی کو تھانہ سرور روڈکے مقدمہ 96/23 میں تفتیش کیلئے بلایا،پیشی کے دوران انہوں نے سربراہ جے آئی ٹی عمران کشورودیگر ممبران کو دھمکایا،چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا آپ سن لیں آپ نے رہنا نہیں ،رپٹ کے مطابق ملزم کا ممبران کو دھمکانا آزادانہ وغیرجانبدار تفتیش کو روکنا ہے۔