کولمبو ٹیسٹ میں ایک اننگ 222 رنز سے فتح، پاکستان کا مشن وائٹ واش مکمل

کولمبو (سپورٹس ڈیسک) پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کو ایک اننگز اور 222 رنز سے شکست دیکر سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔ کولمبو میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 563 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تاہم 13 رنز کے اضافے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان نے اننگز 576 پر ڈکلیئر کر دی اور آئی لینڈرز کے خلاف 410 رنز کی برتری حاصل کر لی، سلمان علی آغا 132 جبکہ محمد رضوان 50 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔ سری لنکا کے اوپنر نشان مدوشکا 33، کپتان ڈیموتھ کرونارتنے 41، کوشل مینڈس 11، دھننجیا ڈی سلوا 10، سدیرا سماراوکراما 5، دنیش چندیمل ایک رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے، رمیش مینڈس 16 رنز پر سٹمپ آوٹ ہوگئے، انجیلو میتھیوز 59 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کی جانب سے سری لنکا کے 7 کھلاڑیوں کو نعمان علی نے پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ نسیم شاہ نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔