3امیدواروں کابائیکاٹ،پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے گلبر خان گلگت کے نئے وزیراعلیٰ منتخب

گلگت (مشرق نیوز)3امیدواروںکابائیکاٹ،پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے گلبر خان گلگت کے نئے وزیراعلیٰ بن گئے،اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو سپیکر نذیر احمد نے حاجی گلبر خان کے حامی اراکین اسمبلی کو ایک طرف کھڑے ہونے کو کہا جس پر 20 میں سے 19 اراکین جن میں 3 ن لیگ، 3پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ایک رکن اسمبلی نے حمایت کر دی، سپیکر نے حاجی گلبر خان کو 19 ووٹ لینے پر کامیاب قائد ایوان قرار دےدیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے نامزدامیدوار راجہ اعظم کےساتھ ہم خیال گروپ کے جاوید علی منوا اور راجہ زکریا نے بھی بائیکاٹ کیا، وحدت مسلمین ،اسلامی تحریک ،آزاد امیدوارنے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

منتخب ہونے کے بعد ایوان سے خطاب کرتے ہوئے حاجی گلبر خان نے کہا صحت ٹھیک نہ ہونے کے باوجود اراکین اسمبلی نے ساتھ دیا، مجھے منتخب کرانے میں آصف زرداری ،نواز شریف اور فضل الرحمن کا اہم کردار ہے،شکریہ ادا کرتا ہوں،اڑھائی سالہ مدت گلگت بلتستان کی ترقی اور امن کیلئے وقف کردیں گے۔